کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے 2 ارکان گرفتار

دونوں رہنماؤں کو 6 روز قبل ایم کیو ایم لندن نے پاکستان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا تھا۔


ویب ڈیسک April 08, 2022
دونوں رہنماؤں کو 6 روز قبل ایم کیو ایم لندن نے پاکستان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا تھا۔

ایم کیو ایم لندن کے حوالے سے سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا۔

ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس اور مومن خان مومن کو نوے دن کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کو 6 روز قبل ایم کیو ایم لندن نے پاکستان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی ایم کیو ایم کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے رہنما غیر قانونی سرگرمیوں اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں، مومن خان مومن اور کنور خالد یونس کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے، انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر دونوں کو نوے دن کے لئے حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن نے کہا تھا کہ پاکستان میں مقیم دو رہنماؤں کو پارٹی کی مرکزی رابطہ کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ہے اور ایم کیو ایم بتدریج ملک میں تنظیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |