خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان پراراضی پرقبضے کا مقدمہ سامنے آگیا
فرح خان نے ان کی اراضی پر قبضہ کرکے اپنے ہائوسنگ سوسائٹی کا این او سی حاصل کیا، مدعی حارث میراں
خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کے خلاف اراضی پر قبضے کا سول عدالت گوجرانوالہ میں زیر سماعت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مدعی حارث میراں نے فرحت شہزادی عرف فرح خان کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے۔ مدعی کا مؤقف ہے کہ فرح خان نے ان کی اراضی پر قبضہ کرکے اپنے ہائوسنگ سوسائٹی کا این او سی حاصل کیا، فرح خان نے چندا قلعہ کے قریب واقعہ سوسائٹی کا این او سی 2021 میں لیا تھا۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیاک ہ فرح خان گزشتہ 3 سال میں ایک بار بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ فرح خان کو عدالت میں سماعت کے لیے 19 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش ہونا ہے، قبضہ کہ گئی میری 10 ایکڑ اراضی کی قیمت 25 کروڑ ہے۔
مدعی حارث میراں فرح خان کے شوہر احسن گجر کے چچا زاد بھائی ہیں۔
فرح خان نے جواب میں ان الزامات کی تردید کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدعی تمام معاملہ میں ہمارے ساتھ تھا، مدعی حارث میراں نے زمین کے بدلے پلاٹس لیے ہیں جس کا ریکارڈ ٹی ایم اے، جی ڈی اے کے پاس موجودہے۔