قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد کی تحریک اپوزیشن اراکین نے جمع کرائی، حکومتی طرفداری کا الزام


ویب ڈیسک April 08, 2022
(فوٹو: قومی اسمبلی)

کراچی: متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین رولز ،پارلیمانی اور جمہوری روایات کی مسلسل خلاف ورزی کی، ڈپٹی اسپیکر نے غیر جانبدار رہنے کے بجائے حکومت کی طرفداری کی۔

قراردار کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ نہ کرواکر آئین کی خلاف ورزی کی، سپریم کورٹ نے بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو آئین سے انحراف قرار دے دیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے اقدامات آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتے ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آرٹیکل 53 کی کلاز سات کے تحت جمع کروائی گئی ہے، رول 12 کی شق ایک اور دو کے تحت نوٹس قومی اسمبلی کے تمام ممبران میں تقسیم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں