عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

16 اپریل کو استقبالیہ کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوگا


ویب ڈیسک April 08, 2022
(فوٹو: بھارتی میڈیا)

بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے خبریں مسلسل گردش کررہی ہیں تاہم اب شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ 17 اپریل تھی تاہم خبریں آرہی ہیں کہ دونوں کی شادی 14 اپریل کو ہوگی جبکہ 16 اپریل کو استقبالیہ کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوگا۔

رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ 14 اپریل کو اداکارہ کے گھر ایک چھوٹی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے قریبی دوست، رشتہ دار شریک ہونگے۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ سے کب شادی ہوگی؟ رنبیر کپور نے بتا دیا

شادی کے اگلے روز 15 اپریل کو دونوں فیملیز کے لیے ایک ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ 16 اپریل کو شادی کا استقبالیہ ہے جس میں دونوں اداکاروں کے تمام دوستوں اور خاندان والوں کو مدعو کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں