دوسری شادی کے شبے پر بیوی نے شوہر کو تیزاب پلا کر مار ڈالا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو حراست میں لے لیا

(فوٹو: ٹوئٹر)

RAWALPINDI:
پنجاب کے علاقے ساہیوال کے نواحی گاؤں میں خاتون نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو تیزاب پلا کر مار ڈالا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 127 نائن ایل میں بیوی نے 55 سالہ شوہر کو دوسری شادی کے شبے پر تیزاب پلایا اور اُس پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت اظہر حسین کے نام سے ہوئی جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔
Load Next Story