عابد علی نے لاہور میں بھرپور نیٹ پریکٹس شروع کردی
مداحوں کی دعاؤں سے بیٹنگ کا یہ سلسلہ نیٹ سے نکل کر میدان اور پاکستان ٹیم تک آئے گا، اوپنر
ISLAMABAD:
عابد علی نے لاہور میں بھرپور نیٹ پریکٹس شروع کردی۔
گزشتہ سال دسمبر میں دل کی سرجری کے بعد کم بیک کے خواہاں اوپنر عابد علی ہلکی ٹریننگ کے بعد اب بیٹنگ بھی کرنے لگے ہیں، انھوں نے نیٹ میں بھرپور پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
اپنے پیغام میں عابد علی نے کہاکہ رحمتوں بھرے رمضان کے مہینے میں میری ٹریننگ بہتر ہوتی جا رہی ہے، مداحوں کی دعاؤں سے بیٹنگ کا یہ سلسلہ نیٹ سے نکل کر میدان اور پاکستان ٹیم تک آئے گا۔