وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ریڈ زون سیل

پارلیمنٹ جانے والوں کے لئے مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا جائے گا


ویب ڈیسک April 09, 2022
اسلام آباد کے داخلی راستوں پربھی سیکورٹی سخت کردی گئی:فوٹو:فائل

کراچی: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے سیکورٹی سخت کردی گئی اورریڈ زون کوسیل کردیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اورغیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔سابق ارکان قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، سینٹرز اورمشیروں کو پارلیمنٹ آنے کی اجازت ہوگی۔

حکام کے مطابق پارلیمنٹ جانے والوں کے لئے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا جائے گا۔ریڈ زون کے راستوں پرپولیس اوررینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔اسلام آباد کے داخلی راستوں پربھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

نادراچوک ، جناح ایونیو، سرینا چوک ، اورڈی چوک سے پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر کنٹینرزکھڑے کردئیے گئے ہیں اورپارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں