امریکا کی ایک بارپھروزیراعظم کے الزامات کی تردید

پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈپٹی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک April 09, 2022
امریکا پرالزامات میں کوئی صداقت نہیں،ڈپٹی ترجمان محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

امریکا نے ایک بارپھروزیراعظم عمران خان کے الزامات کی تردید کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں پرنسپل ڈپٹی ترجمان جلینا پورٹرکا کہنا تھا کہ دوٹوک الفاظ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ پاکستان میں حکومت گرانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

ڈپٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان میں آئینی عمل اورقانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں تاہم الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں