تھپڑ تنازع ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ پر 10 سال تک آسکر میں شرکت پر پابندی
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ول اسمتھ بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں
KABUL:
ہالی ووڈ فلم اکیڈمی نے مشہور کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد اداکار ول اسمتھ پر 10 سال تک آسکر ایوارڈز یا کسی اور اکیڈمی ایونٹ میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔
ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے 12 روز قبل 94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں اسٹیج پر پریزنٹر کرس راک کو تھپڑ مارا تھا۔ تھپڑ مارنے کے بعد ول اسمتھ نے فلم 'کنگ رچرڈ' کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
اداکار ول اسمتھ پر پابندی عائد کرنے کا اقدام اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ول اسمتھ کے اقدامات کے جواب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ول اسمتھ بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں جو انہوں نے کراس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد جیتا تھا اور وہ مزید 10 سال تک آسکر میں نامزد ہونے اور ایوارڈ جیتنے کے بھی اہل رہیں گے لیکن وہ ان ایوارڈز کو قبول کرنے کے لیے تقریب میں حاضر نہیں ہوسکیں گے۔
پابندی کا مطلب ہے کہ ول اسمتھ اگلے سال بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ پیش نہیں کرسکیں گے جیسا کہ بہترین اداکار کے فاتح کے لیے روایت ہے۔
ول اسمتھ کا اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کے فیصلے پر کہنا کہ میں اکیڈمی کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں۔