پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ

لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 سے پرندہ ٹکرایا تھا، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک April 09, 2022
کپتان کی ہنگامی کال پر کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ فوٹو:فائل

پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز کی ونڈ اسکرین دوران پرواز ٹوٹ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 کی ونڈ اسکرین دوران پرواز ٹوٹ گئی، جس پر جہاز کے کپتان نے ہنگامی کال کی اور پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کی ہنگامی کال پر کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، اور کہا جارہا ہے کہ پرواز کچھ دیر بعد کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی، بوئنگ ٹرپل سیون جہاز میں 350 مسافر سوار ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 سے پرندہ ٹکرایا تھا، جس کی وجہ سے آؤٹر ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تھی، طیارے کو مرمت کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا ہے، اور مسافروں کومتبادل پرواز کے ذریعے دوپہر 2 بجے جدہ روانہ کیا جائےگا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں