بوہری بازار مارکیٹ یونین کے نام پر غیرقانونی پارکنگ فیس کی وصولی

فیس وصول کرنے پر دی جانے والی پرچی پر کسی اتھارٹی کا کوئی نشان ثبت نہیں


Staff Reporter February 26, 2014
صدر میں بوہری بازار کے قریب غیر قانونی موٹر سائیکل پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

SAN FRANCISCO: صدر بوہری بازار میں پتھارا مافیا نے پولیس کی سرپرستی میں غیرقانونی طور پر پارکنگ فیس کی وصولی شروع کردی ہے جس سے گاہکوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہر کے مختلف بازاروں اور مقامات پر پارکنگ پہلے ہی شہریوں کے لیے دردسر بنی ہوئی ہے جہاں پارکنگ فیس کی ادائیگی کے باوجود ٹریفک پولیس کا عملہ پارکنگ سے گاڑیاں غائب کرکے جرمانے اور لفٹنگ کے نام پر شہریوں کی جیبیں خالی کررہا ہے لیکن اب صدر کی پتھارا مافیا نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے شروع کردیے ہیں، صدر کے مختلف بازاروں میں مارکیٹ یونین صدر کے نام سے پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے اور پرچی پر کسی اتھارٹی کا کوئی نشان نہیں بلکہ موٹرسائیکل اینڈ کار سیفٹی کی عبارت چھپی ہوئی ہے۔

 photo Pic_zps50c9b5fb.jpg

بوہری بازار کے دکانداروں کے مطابق پتھارا مافیا نے دکانوں کے سامنے کی جگہوں اور فٹ پاتھوں پر پہلے ہی قبضہ کرکے پتھارے لگائے ہوئے ہیں، دوسری جانب پتھاروں سے بچنے والی جگہوں پر غیرقانونی پارکنگ شروع کردی گئی، دکانداروں کے اعتراض پر مافیا کے کارندے اعتراض کرنے والے دکانداروں کو بھی ہراساں کرتے ہیں، اس مسئلے کی شکایت پولیس کو بھی کی گئی لیکن پولیس مبینہ طور پر پتھارا مافیا کی سرپرستی کررہی ہے اور غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں