ووٹنگ کرانا اسپیکر کی صوابدید ہے آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا ڈپٹی اسپیکر

کیا کوئی برداشت کرسکتا ہے کہ باہر سے حکم آئے اور حکومتیں تبدیل ہوں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی


ویب ڈیسک April 09, 2022
(فوٹو : فائل)

RAWALPINDI: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ووٹنگ کرانا اسپیکر کی صوابدید ہے، کیا کوئی برداشت کرسکتا ہے کہ باہر سے حکم آئے اور حکومتیں تبدیل ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ میں آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا، عدالت کا فیصلہ آچکا ہم اسے تسلیم کر چکے لیکن میں اب بھی کہتا ہوں کہ حکومت گرانا بیرونی سازش ہے اور ہم بیرونی قوتوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے جا رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ اگر سچ ہے تو کمیشن کیوں بنا رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے سامنے ساری باتیں لانا چاہتے ہیں، دنیاوی آقاؤں کے بجائے صرف اللہ کے سامنے جھکنا چاہیے، ریاست پاکستان کے خلاف سازش کو دنیا کے سامنے لانے میں آئند بھی آگے آؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری خلاف پہلے بھی اپوزیشن نے ریفرنس بھیجا اور اس بار بھی حاضر ہیں، دیکھیں گے کس کی ''کانپیں ٹانگ رہی ہیں''، ووٹنگ کرانا اسپیکر کی صوابدید ہے، کیا کوئی برداشت کرسکتا ہے کہ باہر سے حکم آئے اور حکومتیں تبدیل ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں