شیریں مزاری کا اپنے لیے مذکر کا صیغہ استعمال کرنے پر اعتراض

بلاول نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری کے لیے مذکر کا صیغہ استعمال کردیا۔

بلاول نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری کے لیے مذکر کا صیغہ استعمال کردیا۔

SRINAGAR:
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے لیے مذکر کا صیغہ استعمال کرنے پر اعتراض کردیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ بلاول نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری کے لیے مذکر کا صیغہ استعمال کردیا۔


شیریں مزاری نے بلاول بھٹو کی جانب سے 'شیریں مزاری تھا' کے لفظ پر اعتراض کیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ کم از کم مرد اور عورت میں تو فرق کریں، میں مرد نہیں عورت ہوں، آپ میرے لئے لفظ تھا کا استعمال کررہے ہیں۔ شیریں مزاری کے اعتراض و وضاحت پر ایوان کشت زعفران بن گیا۔

Load Next Story