قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد اور کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا
کراچی:
مقبوضہ کشمیر کے اضلاع اسلام آباد اور کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ دو الگ الگ واقعات میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
شہادت کا پہلا واقعہ ضلع اسلام آباد میں پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کے نثار احمد ڈار نامی نوجوان کو شہید کردیا۔
اسی طرح قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں بھی ایک گاؤں کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریش کیا گیا اور ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
ضلع کلگام میں ہی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔