پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو جمع کرادیا

20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا


ویب ڈیسک April 09, 2022
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کروانے کے لیے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیا۔

ریفرنس پارٹی چئیرمین عمران خان کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قصیر کو بھجوایا گیا اور ریفرنس پی ٹی ائی کے چیف ویب عامر ڈوگر نے اسپیکر کے حوالے کیا۔ 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا۔

ریفرنس کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 'منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی۔

متن میں کہا گیا کہ منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے لیکن شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا۔ یفرنس میں استدعا کی گئی کہ منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |