سپریم کورٹ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں فواد چوہدری

بےضمیر لوگوں نے خریداری کا بازار لگایا، اپوزیشن آئین شکن ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک April 09, 2022
(فوٹو: اے پی پی)

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بےضمیر لوگوں نے خریداری کا بازار لگایا ہوا ہے، پوری اپوزیشن آئیں شکن ہے۔

پارلمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے سوال کیے کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کیوں بلایا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ایوان سے نکلا ہو دیکھتے ہیں۔

ملک میں مارشل لا لگ گیا تو ذمہ دار کون ہوگا؟ کے سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ بےضمیر لوگوں نے خریداری کا بازار لگایا ہوا ہے، پوری اپوزیشن آئیں شکن ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ سے بالا تر نہیں ہے، اگر ہم آج یہ پرنسپل مان لینگے تو جمہوریت ختم ہو جائے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کا انعقاد ہے، الیکشن سے معذرت پر کمشنر کو مستعفیٰ ہونا چاہیے۔

اس سے قبل عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج رات 9 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔