ایشیاءکپ کی میزبانی سری لنکا کے بجائے کسی اور ملک کو ملنے کا امکان

سیاسی کشیدگی کے باعث ایشیاءکپ منتقل کیا جارہا ہے، رپورٹس


ویب ڈیسک April 09, 2022
(فوٹو: کرک انفو)

سری لنکا کی سیاسی کشیدگی کے باعث ایشیاءکپ 2022 کسی اور ملک منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے جس کے باعث ملک میں کشیدگی عروج پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاء کپ کو کسی اور ملک منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں ایشیاءکپ کی منتقلی کے حوالے سے بحث کی جائے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ عرصے میں دو بار ایشیاءکپ 2022 ملتوی ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔