سعودی عرب مساجد میں بھیک مانگنے پر 2 پاکستانیوں سمیت 4 افراد گرفتار

چاروں افراد کو ملک بدر کردیا گیا


ویب ڈیسک April 09, 2022
دو گرفتار شدگان کا تعلق سوڈان سے ہے، فوٹو: فائل

سعودی عرب کے دارالحکومت کی ایک مسجد میں بھیک مانگنے پر 2 پاکستانیوں سمیت 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ''مسجد الرحیم'' میں دو بھکاریوں نے بیمار والد کے علاج کے لیے 20 ہزار ریال کی مالی امداد کی اپیل کی تاہم جب ایک نمازی نے اُن سے باز پرس کی تو وہ بھاگ کھڑے ہوئے اور ایک کار میں فرار ہوگئے۔

یہ سارا منظر مسجد کے سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگیا جس کے بعد ریاض پولیس نے بھکاریوں کی شناخت کرکے انھیں حراست میں لے لیا۔ اسی طرح وطن واپسی کے لیے کرایہ مانگنے والے دو بھکاریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ریاض پولیس کے مطابق ان چاروں بھکاریوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے جن میں سے دو پاکستانی اور دو سوڈانی ہیں۔ سوڈانی شہریوں کے ساتھ دو خواتین بھی تھیں جن کے قبضے سے 56 ہزار 348 ریال بھی برآمد ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں