معاہدہ نہیں کیا تو مکمل انخلا ہوگا اوباما کی کرزئی کو دھمکی

یاد رہے کرزئی امریکا کے ساتھ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کے لیے دو طرفہ سیکیورٹی معاہدہ کرنے سے انکار کر چکے ہیں

یاد رہے کرزئی امریکا کے ساتھ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کے لیے دو طرفہ سیکیورٹی معاہدہ کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
امریکی صدر باراک اوباما نے پینٹاگون کو افغانستان سے مکمل انخلا کی منصوبہ بندی کے احکام جاری کیے ہیں، اوباما نے افغان صدر حامد کرزئی کو خبردار کیا ہے کہ امریکا اس سال کے آخر تک افغانستان سے اپنی تمام فوجیں نکال لے گا۔


اوباما نے افغان صدر کو یہ پیغام ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ یاد رہے کہ کرزئی امریکا کے ساتھ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کے لیے دو طرفہ سیکیورٹی معاہدہ کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی گفتگو کے حوالے سے وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اوباما نے کرزئی کو بتایا ہے کہ چونکہ وہ دو طرفہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکاری ہیں، امریکا نے 2014 کے اختتام تک اپنی تمام افواج کو افغانستان سے نکالنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ افغانستان کے کئی صدارتی امیدوار واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ صدر بننے کی صورت میں امریکا کے ساتھ دو طرفہ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں گے۔
Load Next Story