مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف نعرے بازی پر 13 افراد گرفتار

گرفتار ہونے والے نوجوانوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک April 09, 2022
نوجوانوں نے نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف نعرے بازی کی تھی، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کی جامعہ مسجد میں آزادیٔ کشمیر کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگانے پر 13 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جامعہ مسجد میں رمضان المبارک کے پہلے جمعے میں 20 ہزار نمازیوں نے نماز ادا کی۔ نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں نے زبردست نعرے بازی کی۔

نوجوانوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے جب کہ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

نام نہاد سیکولر اسٹیٹ کی حکمراں جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے نعرے بازی کرنے کے جرم میں آج 13 نوجوانوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے بعد نوجوانوں کو والدین سے ملنے نہیں دیا گیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ آج ہی ضلع اسلام آباد اور کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |