عمران خان کیلئے بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی اتنظامات سے متعلق مراسلہ وزارتِ داخلہ کو موصول
سابق وزیراعظم کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی پر تفصیل سے آگاہ کیا جائے، مراسلہ
ISLAMABAD:
وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو وزیر اعظم عمران خان کے لیے بطور 'سابق وزیر اعظم ' کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھا جس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی پر تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔
مراسلے میں زور دیا گیا کہ وزارت داخلہ سیکیورٹی تفصیلات کی رپورٹ فراہم کرےجبکہ وفاقی وزرا کو عہدہ چھوڑنے کے بعد کی سیکیورتی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق متعلقہ حکام وزارت وزیراعظم آفس سے جاری خط کا جائزہ لے رہے ہیں، پروٹوکول کے مطابق سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔