وِل اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی مجبور کیا گیا جاڈا اسمتھ

شادی ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور میں اس جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتی تھی، جاڈا اسمتھ


ویب ڈیسک April 09, 2022
[فائل-فوٹو]

جاڈا پنکیٹ اسمتھ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق آسکر ایوارڈز کی تقریب میں وِل اسمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے اور اکیڈمی کی جانب سے اداکار پر 10 سال کے لیے تقریب میں شرکت پر پابندی کے بعد جاڈا اسمتھ کی 2018 کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ وِل اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

"ریڈ ٹیبل ٹاک" نامی فیس بک سیریز کے 2018 کے ایک کلپ میں اپنے شوہر وِل اسمتھ، بیٹے جیڈن اور والدہ کے سامنے جاڈا کہتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں بلکہ اُنہوں نے والدہ کے مجبور کرنے پر یہ فیصلہ کیا تھا۔

'میٹرکس' کی اداکارہ نے اعتراف کیا تھا کہ 1997 کو ول اسمتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے دوران وہ پورا وقت روتی رہیں کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ شادی ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور وہ اس جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتی تھیں۔

شو کے دوران جاڈا اسمتھ نے اپنی والدہ ایڈرین بینفیلڈ نورس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے جیڈن سے حاملہ ہونے کے بعد اُن کی والدہ نے رو رو کر مجھے اور اسمتھ کو شادی کرنے پر مجبور کیا۔

تاہم جب شو میں وِل اسمتھ کے اظہارِ خیال کی باری آئی تو وِل اسمتھ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں ایسا کوئی دن نہیں تھا جب مجھے شادی کرنے اور اپنے اہل اعیال کی خواہش نہ ہو۔ انہوں نے کہا، 'یہ جھوٹ نہیں کہ 5 سال کی عمر سے میں اپنے اہل و اعیال کے بارے میں تصور کرتا تھا کہ کیسا ہوگا'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں