تحفظات کے باعث چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تقرری میں تاخیر

3رکنی کمیٹی کے بھجوائے گئے ناموں پرمختلف ذرائع نے وزیراعظم کوتحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

3رکنی کمیٹی کے بھجوائے گئے ناموں پرمختلف ذرائع نے وزیراعظم کوتحفظات سے آگاہ کیا ہے۔فوٹو: فائل

ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی تقرری کیلیے بھجوائی گئی سمری کی منظوری میں تاخیرکاسبب وزیراعظم کو تینوں ناموں پرموصول ہونے والے تحفظات ہیں۔


ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ایچ ای سی کے چیئرمین کی تقرری کے لیے 3 رکنی کمیٹی نے جونام بھجوائے تھے ان پرمختلف ذرائع سے وزیراعظم کوتحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ جس کی بنا پر چیئرمین کی مستقل تقرری میں تاخیر ہورہی ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے رواںماہ کی 12 تاریخ تک تقرری کرنے کاکہاتھا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم قائم شدہ کمیٹی کوشارٹ لسٹ کیے گئے ناموں میں سے مزید نام بھجوانے کا کہہ سکتے ہیں۔

وزیراعظم کوسمری میں بھجوائے گئے ناموں کے حوالے سے جن تحفظات سے آگاہ کیاگیاہے ان میں عدالت میں زیرسماعت مقدمات اوردوران ملازمت برخاست کرنے کے واقعات بتائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کے سربراہ کی تقرری میںتاخیرکی بنیادی وجہ یہ ہی ہے۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے اداروں کے سربراہان کی تقرری کے لیے اچھی شہرت اورصاف کردارکے حامل افراد کی تعیناتی اورملک سے رشوت، سفارش اوراقرباپروری کے خاتمے کااعلان کررکھاہے۔
Load Next Story