اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اسپیکر نے عہدے سے استعفیٰ دیا

(فوٹو: فائل)

کراچی:
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے استعفیٰ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کروا سکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اسپیکر اسد قیصر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک جبکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

بعد ازاں اسپیکر نے مزید ذمہ داریاں اٹھانے سے معذرت کرتے ہوئے اپنے استعفے کا اعلان کیا۔


اسپیکر اسد قیصر نے چوتھی بار ملتوی شدہ اجلاس جاری کرتے ہوئے ایوان کے سامنے مبینہ غیرملکی دھمکی آمیز خط لہرایا اور اپوزیشن لیڈر کو پیش کش کی کہ وہ سیکریٹریٹ میں آکر دیکھ سکتے ہیں۔

اسد قیصر نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کارروائی جاری رکھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے میرے دیرینہ تعلقات ہیں لہذا میں یہ کام نہیں کرسکتا اور آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔

انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کی بقیہ کارروائی ایاز صادق جاری رکھیں گے اور قانونی تقاضے پورے کریں۔

 
Load Next Story