اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 13 زخمی
شہید فلسطینی کی شناخت احمد ال سعد کے نام سے ہوئی جبکہ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ احمد کا تعلق جہادی تنظیم سے تھا
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنین شہر میں قائم پناہ گزین کیمپ میں آپریشن کیا اس دوران فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی کی شہادت ہوئی جبکہ دیگر فائرنگ کے واقعات میں تیرہ شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 13 زخمیوں میں انیس سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔ قابض فورسز نے الزام عائد کیا ہے کہ جنین میں جس گھر پر آپریشن کیا گیا وہ اس دہشت گرد(رعد ہزیم) کا تھا جس نے گزشتہ دنوں 3 اسرائیلیوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ تین اسرائیلیوں کے قتل کا الزام عائد کرکے فوج نے رعد ہزیم کو موقع پر ہی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
بعد ازاں قابض فوج نے رعد کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس موقع پر ایک اور شہری کو شہید کیا۔ شہید فلسطینی کی شناخت احمد ال سعد کے نام سے ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کا تعلق جہادی تنظیم سے تھا۔