تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر متحدہ اپوزیشن کے کارکنان کا ملک بھر میں جشن
تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں 174 ووٹ کاسٹ ہوئے
ISLAMABAD:
عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن کے کارکنان نے ملک بھر میں جشن منایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمیعت علما اسلام کے کارکنان نے عدم اعتماد کی کامیابی پر تحفظ آئینِ پاکستان کے نام سے ریلی نکالی، جو لبرٹی گول چکر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پنجاب کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں جشن منایا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے بھی ملک کے مختلف علاقوں میں جشن منایا۔
مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان وزیراعظم نہیں رہے
متحدہ اپوزیشن کے کارکنان بڑی تعداد میں اسمبلی کے باہر بھی پہنچے، جہاں انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور آتشبازی بھی کی۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والے متحدہ اپوزیشن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے لاہور کے نجی ہوٹل میں عدم اعتماد کی کامیابی پر جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔