ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا اب آپ اپنا وعدہ پورا کریں گے خالد مقبول صدیقی
عدم اعتماد کی اس کامیابی سے جمہوریت کو اعتماد ملا ہے، رہنما ایم کیو ایم
متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا لمحہ انعام سے زیادہ امتحان کا ہے، دعا کیجئے یہ تبدیلی چہروں کی نہیں بلکہ عوام کے مقدر کی تبدیلی ہو۔
قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، اب آپ (متحدہ اپوزیشن) کو اپنا وعدہ پورا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی اس کامیابی سے جمہوریت کو اعتماد ملا ہے، اب ایوان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اعتماد بحال کریں اور ایک حقیقی جمہوریت کی طرف بڑھیں، ایک ایسا پاکستان جہاں بچے خود کو اور والدین اپنی اولاد کو محفوظ سمجھ سکیں۔