پاکستان کے لمبے بھیانک خواب کا اختتام ہوگیا مریم نواز کا ٹوئٹ

پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا، مریم نواز شریف


ویب ڈیسک April 10, 2022
پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا، مریم نواز شریف فوٹوفائل

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لمبے بھیانک خواب کا اختتام ہوگیا۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کامیاب ہونے کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا پاکستان کے لمبے بھیانک خواب کا اختتام ہوگیا، وقت کے ساتھ تمام نقصان کا ازالہ ہوگا، پاکستان زندہ باد، نواز شریف زندہ باد۔



پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا۔ ہم اللہ تعالیٰ کے آگے سر جھکاتے ہیں اور اس کی رہنمائی اور کامیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ اس شخص نے ہمارے وطن کو جو نقصان پہنچایا ہے اس کو پورا کرنے کے لیے ہم ایک مشکل سفر پر نکل رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں