مبینہ زیادتی متاثرہ خاتون نے ملزم کے حق میں بیان دیدیا

بھولا ملزم نہیں،غلط فہمی پر نامزد کیا، خاتون


Numainda Express April 10, 2022
تفتیشی افسر کی عدالت میں بیان کی تصدیق۔ فوٹو : فائل

لاہور: جنسی زیادتی کی متاثرہ خاتون نے ملزم کے حق میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کے خلاف خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کا رخ ہی بدل گیا، جنسی زیادتی کی متاثرہ خاتون نے بھولا ریکارڈ کے حق میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔

متاثرہ خاتون نے بیان میں کہا بھولا ریکارڈ ملزم نہیں، غلط فہمی کی بیناد پر نامزد کیا گیا،خاتون کے بیان کے بعد ملزم نے عبوری درخواست ضمانت واپس لے لی،تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر خاتون کے بیان کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ بھولا ریکارڈ کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں