یوٹیوب بندش کیس لاہور ہائیکورٹ نے وزیرمملکت آئی ٹی کو طلب کرلیا

عدالت پہلے حکومتی موقف سننا چاہتی ہے،آیا یوٹیوب کھولنے کا ارادہ ہے یا نہیں،جسٹس منصور


INP February 26, 2014
اس بارے میں وفاق کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل، سماعت ملتوی۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے یو ٹیوب بندش کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان کو ذاتی طور پرطلب کرلیا ۔

یو ٹیوب بندش کیس کی سماعت منگل کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس شجاعت علی خاں پرمشتمل ڈویژن بینچ میں ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے پہلے حکومت کا واضح موقف سننا چاہتی ہے کہ آیا وہ یو ٹیوب کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے یا نہیں اوریہ کہ حکومت کی پالیسی کیا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل خاور فاروق نے پیش ہو کرکہاکہ انھیں اس بارے میں وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ہیں۔ عدالت نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمن کو خود عدالت میں پیش ہوکر وضاحت کرنے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں