عمران خان نے بطور وزیراعظم آخری کام کون سا کیا
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی
ISLAMABAD:
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم آخری کام کون سا کیا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیر اعظم نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا۔
شہباز گل نے مزید کہا انہوں نے (عمران خان نے) اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان وزیراعظم نہیں رہے
واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔ اسپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی کارروائی مکمل کی۔
تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں 174 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں رہے جبکہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے عدم اعتماد کی کارروائی میں ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔