ملتان مریضہ سے ڈاکٹر کو سوائن فلو ہنگامی حالت کا اعلان

خاتون کومرض مرغیوں سے لگا، محکمہ صحت، مرض سعودی عرب سے آیا ہے، ڈاکٹرز


Numainda Express February 26, 2014
خاتون کومرض مرغیوں سے لگا، محکمہ صحت، مرض سعودی عرب سے آیا ہے، ڈاکٹرز۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

نشتر اسپتال میں زیر علاج مریضہ سے ڈاکٹرکوبھی سوائن فلوہوگیا، محکمہ صحت نے ہنگامی صورتحال ڈکلیئر کردی۔

بتایا جاتا ہے کہ تونسہ کی 30 سالہ فرخ کو2 ہفتے قبل شدید کھانسی اور سانس کی تکلیف کے سبب نشتر اسپتال لایا گیا،اس کی حالت تشویشناک ہونے پرآئی سی یو منتقل کیا گیا اور خون کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے گئے، این آئی ایچ نے مریضہ میں سوائن فلو کی تصدیق کر دی۔

مریضہ وینٹی لیٹر پر ہے اور ڈاکٹر اس کی زندگی کے بارے میں زیادہ پرامید نہیں ہیں اس دوران مریضہ سے آئی سی یو وارڈ کے ڈاکٹر سعید کوبھی سوائن فلو ہوگیاہے، جبکہ آئی سی یو وارڈ میں ہی داخل سمیجہ آباد ملتان کی رہائشی 14 سالہ روبینہ کوسوائن فلو جیسی علامت کے سبب آئسولیشن روم میں منتقل کرکے خون کے نمونے سوائن فلو ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں، اس کی حالت بھی تشویشناک ہے، محکمہ صحت کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ خاتون کو یہ مرض مرغیوں سے لگا ہے،دوسری طرف ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کا پھیلائو مرغیوں کی وجہ سے نہیں،حال ہی میں بہت سے پاکستانی عمرہ کرکے واپس آئے ہیں جنھیں سعودی عرب سے ہی سوائن فلو منتقل ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔