سندھ کے مختلف اضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان
دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
کراچی:
محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کا پارہ 43 سے 45 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں اگلے تین روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مسلسل فعال رہیں گی، سمندری ہواؤں کے ساتھ مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہنے کی توقع ہے، اور ان اضلاع میں گرمی کا پارہ 43 سے 45 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔