عمران خان کے جانے کے بعد پی سی بی میں بھی تبدیلی کا امکان
نجم سیٹھی بطور چیئرمین دوبارہ واپس آسکتے ہیں
وزیر اعظم عمران خان کے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بھی تبدیلی کا امکان ہے، نجم سیٹھی بطور چیئرمین دوبارہ واپس آ سکتے ہیں۔
نجم سیٹھی اپنے سابقہ دور کے بعض ادھورے کام مکمل کرنے کے ساتھ پی ایس ایل کو بھی بڑا برانڈ بنانا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کافی پہلے ہی ہو چکی ہے اور ان کے بعض رفقا پرانے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کی واپسی پر بھی کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے پر موجودہ چیئرمین رمیز راجہ کے عہدے پر برقرار رہنا ممکن نہ ہوگا۔
بعض حلقے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ شاید خود ہی مستعفی ہو جائیں گے، البتہ رابطے پر رمیز راجہ نے اس سوال کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا۔