سیاسی جماعتوں کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹرکوں کو روکنا غیر قانونی ہے پشاور ہائیکورٹ

صوبائی حکومت تحریک انصاف کے کارکنوں کے اقدام کا سختی سے نوٹس لے، عدالت


Net News/Numainda Express February 26, 2014
جسٹس یحییٰ،جسٹس منظور پرمشتمل ڈویژن بینچ کامقامی ایکسپورٹرکی درخواست پرفیصلہ۔ فوٹو: فائل

پشاور ہائیکورٹ نے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے افغانستان سامان لے جانیوالے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے ٹرکوں کو روکنے کااقدام غیرقانونی قراردے دیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس ملک منظورپر مشتمل ڈویژن بینچ نے مقامی ایکسپورٹر حاجی نیازمحمد کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیاکہ وہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ بی بی سی کے مطابق عدالت نے صوبائی حکومت کوحکم دیاکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ان گاڑیوں کو روکنے کے اقدام کاسختی سے نوٹس لے۔ درخواست گزارنے بتایا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے نیٹوسپلائی کی بندش کے نام پراحتجاجی کیمپ قائم کیاجس میں عام اشیاکی چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔ مختلف واقعات میں کنٹینر کی سیل توڑیں گئیں اورکارکنوں نے ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ حکومتی وکیل نے کہاکہ حکومت اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کررہی ہے اورمتعدد افرادکے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں