فرانس میں صدارتی الیکشن ایمانوئیل میکرون کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوجائے گا

موجودہ صدر ایمانوئیل میکرون سمیت 12 امیدوار میدان میں ہیں


ویب ڈیسک April 10, 2022
صدارتی الیکشن میں 12 امیدوار میدان میں ہیں، فوٹو: فائل

فرانس میں صدارتی الیکشن کی ووٹنگ آج ہو رہی ہے اور ملک میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کے باعث بڑی تعداد میں ووٹرز رائے دہی کے لیے لمبی قطاریوں میں کھڑے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے نئے صدر کا انتخاب آج ہو جائے گا۔ صدارتی الیکشن میں 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ موجودہ صدر ایمانوئیل میکرون بھی امیدوار ہیں تاہم اس بار ان کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔

پولنگ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد بھی پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹ دینے جا سکتے ہیں تاہم انھیں لازمی طور پر ماسک پہننا ہوگا۔

اگر کسی بھی امیدوار کو واضح اکثریت نہ ملی تو پھر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 2 امیدواروں کے درمیان 24 اپریل کو ووٹنگ کرائی جائے گی۔

ایمانوئیل میکرون کی توجہ الیکشن مہم کے بجائے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے پر مرکوز رہی ہے جس کا فائدہ خاتون حریف مارین لے پین نے اُٹھایا اور ملک میں مہنگائی اور آمدنی میں کمی پر کئی مہینوں کی انتخابی مہم چلائی۔

تاہم الیکشن سے قبل ہونے والے عوامی سروے میں ایمانوئیل میکرون کو ہی حمایت حاصل رہی جب کہ دوسرے نمبر پر مارین لے پین ہیں جو مسلمان تارکین وطن کی حمایت کرتی ہیں۔

اسی طرح ایرک زیمور کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے جن کا اس بار عوامیت پسندانہ رویہ کافی نرم دکھائی دے رہا ہے تاہم اس سے قبل وہ نسل پرستانہ اور نفرت انگریز تقاریر کے نتیجے میں سزائیں بھگت چکے ہیں اور لاکھوں غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنا چاہتے ہیں۔

زیمور کو سفید فام نسل پرستوں اور نیو نازی نظریات کے حامیوں کی حمایت حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں