اسرائیلی فوج کی بزدلانہ کارروائی میں فلسطینی خاتون شہید

3 روز میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی


ویب ڈیسک April 10, 2022
3 روز میں اسرائیلی فوج کیے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی، فوٹو: فائل

قابض اسرائیل فوج نے بیت الحم کے علاقے میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک 40 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تین روز قبل جنین میں مسلح شخص کی فائرنگ میں 3 اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کے بعد سے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پناہ گزین کیمپوں سمیت رہائشی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ کر دیا۔

گزشتہ روز فلسطین کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں دو نوجوان شہید ہوگئے تھے جب کہ جنین میں بھی ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

ریاستی دہشت گردی کا یہ سلسلہ آج بھی جاری رہا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیل فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک 40 سالہ فلسطینی خاتون جان کی بازی ہارگئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ تنبیہ کے لیے کی گئی ہوئی فائرنگ تھی جس کی زد میں خاتون آگئیں۔

خیال رہے کہ 7 اپریل کو مسلح شخص کے حملے میں 3 اسرائیلی شہریوں کی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، اسرائیلی فوج نے حملہ آور کو موقع پر ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ آور کی شناخت 28 سالہ رعد ہزیم کے نام سے ہوئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں