دبئی میں بھکاری سے 10 ہزار ڈالر سے زائد رقم برآمد

بھکاری سے ڈالر، درہم اور دیگر غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی


ویب ڈیسک April 10, 2022
بھکاری کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا، فوٹو: دبئی پولیس

دبئی میں پولیس نے ایک بھکاری کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے 10 ہزار 890 ڈالر کی رقم برآمد ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بھکاریوں کا ٹولہ دبئی میں سرگرم ہوجاتا ہے اور عوامی مقامات پر عوام کو تنگ کرتا ہے۔

انسداد بھکاری مہم کے دوران پولیس نے ایسے ہی ایک بہروپیے کو حراست میں لیا جو شہریوں کو دھوکا دے کر ہمدردی سمیٹتا اور بھیک لیتا تھا۔

بھکاری کے قبضے سے ڈالرز، درہم اور دیگر کرنسیاں برآمد ہوئیں جن کی مجموعی مالیت 10 ہزار 890 ڈالر بنتی ہے۔ بھکاری غیر ملکی شہری ہے جسے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

پولیس نے بھکاری اور اس سے برآمد ہونے والی رقم کی تصویر شائع کی ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں