270 ڈگری تک گردن گھمانے والا اُلو انٹرنیٹ پر وائرل
اُلوؤں کی گردن سے سر تک ایک خاص ہڈی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی گردن کو اس درجے تک موڑنے کے قابل ہوتے ہیں
LODHRAN:
اپنے سر کو انتہائی درجے تک گھمانے والے اُلو کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو چونکا دیا ہے۔
ویڈیو کو ٹویٹر پر امیزنگ نیچر نے شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیلی آنکھوں والا برفانی اُلو کیمرے کے سامنے اپنی صلاحیت کا بھرپور استعمال کرہا ہے۔
ہر اُلو میں 270 ڈگری تک اپنے سر کو گھمانے کی خاص صلاحیت ہوتی ہے۔ ان کی گردن سے لے کر سر تک ایک خاص ہڈی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی گردن کو اس درجے تک موڑنے کے قابل ہوتے ہیں۔