ندا یاسر نے نادیہ خان کا مارننگ شو کی پہلی میزبان ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا

اے آر وائی نیا نیا آیا تھا، اس کے ریکارڈ شدہ ورژن پر مارننگ شوز کرتی تھی بعد میں نادیہ خان آئی، ندا یاسر


ویب ڈیسک April 10, 2022
[فائل-فوٹو]

نادیہ خان کا دعویٰ کہ وہ ملک میں مارننگ شوز کی پہلی میزبان ہیں، ندا یاسر نے اس کی تردید کی ہے اور خود کو مارننگ شوز کی پہلی میزبان قرار دیا ہے۔

ایک وقت تھا جب پاکستان میں مختلف چینلز کے درمیان مارننگ شوز کے لیے ٹی آر پی کیلئے سخت مقابلہ ہوتا تھا۔ مارننگ شو کے میزبان سرِفہرست رہنے کے لیے اپنے شوز میں نت نئے مواد (contents) لانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتے تھے۔

عام طور پر جدید دور کے مارننگ شوز کی پہلی میزبان نادیہ خان کو سمجھا جاتا ہے جنہوں نے صبح 9 بجے شوز کرنا شروع کیے تھے۔

تاہم حال ہی میں فوشیا میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ندا یاسر جو کہ خود بھی مارننگ شو کی ہوسٹ ہیں، نے انکشاف کیا کہ وہ نادیہ خان سے بھی پہلے مارننگ شوز کرنے والی پہلی شخصیت ہیں۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ فرق صرف یہ تھا کہ انہوں نے اے آر وائی کے لیے ریکارڈ شدہ ورژن پر مارننگ شوز کیے اور اس وقت اے آر وائی نیا نیا شروع ہوا تھا۔

ہوسٹ نے مزید بتایا کہ بعد میں انہوں نے یہ شو چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ امید سے تھیں۔ بعد میں نادیہ خان لائیو مارننگ شوز کرنے لگیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں