چین اور بھارت کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیصلہ نئی دہلی میں دونوں ممالک کے چھٹے دفاعی مذاکرات میں کیا گیا
بھارت اور چین دفاعی تعاون کے اقدامات کو مزید بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔ بھارت اور چین میں دفاعی شعبے میں تعاون کا فیصلہ نئی دہلی میں دونوں ملکوں کے چھٹے دفاعی ڈائیلاگ میں کیاگیا۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطح پر مذاکرات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ میڈیا رپورٹ میں بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے اپنے فوجی ہیڈ کوارٹرز میں بریگیڈ کور اور کمانڈ کی سطح پر دونوں افواج کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات میں دونوں ملک اس سال مشترکہ فوجی مشقیں کرنے پر بھی متفق ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ متنازع سرحد پر امن کیلیے میری ٹائم سیکیورٹی تعاون بھی بڑھایا جائے گا۔