جادوئی مائع جو اسکرین کو واٹراور اسکریچ پروف بناسکتا ہے

قیمتی اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کےلیے اسکرین پروٹیکٹر کا متبادل نینو مائع منٹوں میں اسکرین خراشیں دور کرسکتا ہے

نیوذرات سے بنا پیورا کوٹ چند سیکنڈوں میں ہی اسمارٹ فون اسکرین کو اسکریچ اور واٹرپروف بناتی ہے۔ فوٹو: بشکری انڈی گوگو

ہماری تیزرفتار زندگی میں اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور اسکرین کو ایک غیرمعمولی اہمیت حامل ہوچکی ہے۔ اس لیے اب اسکرین کو واٹرپروف اور اسکیچ پروف بنانے کے جتن کئے جاتےہیں۔ اس ضمن میں 'پیوراکوٹ' نامی ایجاد فوری طور پر اسکرین کو محفوظ کرکے واٹرپروف اور اسکیچ پروف بناسکتی ہے۔

پیوراکوٹ نینوذرات سے بنایا گیا ہے جسے پورے موبائل فون پر لگایا جاسکتا ہے۔ بالخصوص یہ ٹچ پینل کےلیے بنایا گیا ہے۔ ایک مرتبہ اسپرے کرنے کے بعد سیکنڈوں میں یہ پرت فون کو واٹر پروف اور اسکریچ پروف بنادیتی ہے۔ اس کی باریک پرت عام آنکھ سے نظر نہیں آتی اور یوں شناخت کرنا دشوار ہوجاتا ہے۔ ایک مرتبہ اسپرے کے بعد یہ فون اور ٹیبلٹ اسکرین کو غیرمعمولی مضبوطی عطا کرتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیوراکوٹ اسپرے کے بعد چھری اور اسٹیل وول (آہنی تاروں کا لچھا) رگڑنے سے بھی اسکرین پر کوئی خراش نہیں بنتی۔




پیورا کوٹ کی خاصیت یہ ہے کہ فون پر نشاناتِ انگشت نہیں بنتے، گرد اور چکنائی جمع نہیں ہوتی، بیکٹیریا اس کے پاس نہینں پھٹکتے اور سب سے بڑھ کر قیمتی فون واٹرپروف بن جاتا ہے۔ اس سے قبل ہم اپنے فون محسوس بنانے کےلیے اسکرین پروٹیکٹر استعمال کرتے رہے ہیں۔ اسکرین پروٹیکٹر کی پلاسٹک پرت میں عموما بلبلے بن جاتے ہیں اور یوں اسکرین کی حساسیت کم ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب بار بار پروٹیکٹر بدلنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

یہ ایک مائع ہے جسے چھوٹی سی بوتل میں بھرا گیا ہےتاہم اپنے خواص کی بدولت یہ 18 ماہ بعد قابلِ استعمال نہیں رہتا۔ تاہم یہ تمام اسکرین اور آلات پر کام کرسکتا ہے۔ ایک بوتل میں پانچ ملی لیٹر نینو مائع بھرا گیا ہے جو چار اسمارٹ فون کے لیے کافی ہوتا ہے۔ تاہم تین سے چھ ماہ بعد دوبارہ کوٹنگ اسپرے درکار ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق آئی فون اور دیگر فون کے فنگرپرنٹ اور ٹچ آئی ڈی کو اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا اور اسکرین کی حساسیت برقرار رہتی ہے۔ پیوراکوٹ کے ایک اسپرے کی قیمت 18 ڈالر رکھی گئی ہے۔
Load Next Story