عمران خان کے خلاف ’غیر ملکی سازش‘ پی ٹی آئی حامیوں کا ملک گیراحتجاج
عمران خان کی بطور وزیراعظم سبک دوشی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں نے ملک گیر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین نے اپوزیشن اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ اپنے قائد سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی سبکدوشی کے روز بعد ہی 'غیر ملکی سازش' کے خلاف 'آزادی کی جدوجہد' شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 'پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بن گیا لیکن حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف آزادی کی جدوجہد آج پھر سے شروع ہو رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 'یہ ہمیشہ ملک کے لوگ ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں'۔
عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر ہونے والے اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ آج رات لاہور سیالکوٹ، ساہیوال، کراچی اور راولپنڈی سمیت تمام شہروں میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج ملک بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا، پورا ملک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔
کراچی میں راشد مہناس روڈ پر واقع ملینیم مال کے سامنے پی ٹی آئی کے مظاہرین بڑی تعداد جمع ہوئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی، جس کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔
لاہور میں مظاہرے
عمر کوٹ سندھ میں مظاہرے
لیبرٹی چوک لاہور میں مظاہرے
گوجرانوالہ میں مظاہرے
فیصل آباد میں مظاہرے
خیبرپخنتونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں مظاہرے
میانوالی میں مظاہرے
پشاور میں مظاہرے
اوکاڑہ میں مظاہرے
جھنگ میں مظاہرے
اسلام آباد میں مظاہرے