شمالی وزیر ستان میں ڈرون حملے سے متعلق خبروں کی تردید

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف معلومات زیر گردش ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان


ویب ڈیسک April 11, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD:

شمالی وزیرستان میں حکام نے علاقے میں ڈرون حملے میں ہلاکتوں سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔


ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا افغانستان کی سرحد سے متصل خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شوال کے علاقے میں ڈرون طیارے کے حملے میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف کہانیاں گھڑی جا رہی ہیں جس میں موجود معلومات حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نازک وقت پر شہریوں کو گمراہ کن اطلاعات کے ذریعے دھوکا میں نہ ڈالا جائے تاکہ کسی نقصان سے بچا جا سکے۔

اس سے قبل آج قبائلی ضلع کے ساتھ افغانستان میں ڈرون حملوں کی غیر مصدقہ اطلاعات تھیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے تناظر میں ملک ایک اہم مرحلے کا سامنا کررہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا، وہ ملکی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم بن گئے جو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں