عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی کہاں ہوگیجگہ منظرعام پرآگئی

عالیہ اوررنبپرکی شادی میں کھانے کے50کاؤنٹزسے مہمانوں کومیکسیکن،اٹالین اوردیسی کھانے پیش کئے جائیں گے


ویب ڈیسک April 11, 2022
رنبیرکپور کے والدین رشی کپوراورنیتوسنگھ کی شادی بھی آرکے اسٹوڈیوزمیں ہوئی تھی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسندیدہ جوڑی عالیہ بھٹ اوررنبیرکپوراپنی شادی کی رسومات کہاں ادا کریں گے اس جگہ کا نام سامنے آگیا۔

بالی وڈ کے دیگرستاروں کے برعکس عالیہ بھٹ اوررنبیرکپور کی شادی 'ڈیسٹینیشن ویڈنگ' نہیں ہوگی بلکہ دونوں اسٹارز کپورخاندان کی ملکیت تاریخی 'آر کے اسٹوڈیوز' میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

رنبیرکپورکے والدین اوربالی وڈ کے اپنے زمانے کی مقبول جوڑی رشی کپوراورنیتو سنگھ کی شادی بھی آرکے اسٹوڈیوز میں ہی ہوئی تھی۔

عالیہ اوررنبیرکی شادی میں بس اب چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں اوراسی لئے آر کے اسٹوڈیو کوشاندار لائٹوں سے سجا دیا گیا ہے۔ آرکے اسٹوڈیو کی جگمگاتی روشنیاں دیکھنے لوگ دور دورسے آرہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ اوررنبیر کپورکی شادی روایتی پنجابی طریقے سے ہوگی جس میں مہمانوں کواٹالین،میکسیکن اوردیسی کھانے پیش کئے جائیں گے۔کھانوں کے50 کاؤنٹرہوں گے اورکھانا تیار کرنے کے لئے دہلی اورلکھنو سے مایہ ناز شیف بلا لئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔