جہانگیر ترین 16 اپریل کو پاکستان واپس پہنچیں گے

ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے، عون چوہدری

جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے۔ فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لندن سے لاہور واپس پہنچیں گے۔

رہنما ترین گروپ عون چوہدری نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے اور 15 اپریل کی لندن سے لاہور کی ٹکٹ بک کر والی ہے۔


عون چوہدری نے کہا کہ گروپ کے تمام ارکان جہانگیر ترین کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

جہانگیر ترین وطن واپسی پر علیم خان، چوہدری سرور، اسد کھوکھر اور دیگر سے ملاقات کریں گے جبکہ جہانگیر ترین، چوہدری محمد سرور اور علیم خان آئندہ سیاست کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بھی دے سکتے ہیں۔

جہانگیر ترین متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ شہبازشریف سے بھی ملاقات ہوگی۔
Load Next Story