وزیراعظم کا انتخابپی ٹی آئی کی تمام ارکان کوایوان میں حاضرہونے کی ہدایت
خط میں شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے
ISLAMABAD:
تحریک انصاف نے وزیراعظم کے انتخاب کے دوران تمام پارٹی ارکان کواسمبلی میں حاضر ہونے کی ہدایت کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں تمام ارکان کووزیراعظم کے الیکشن کے دوران ایوان میں حاضرہونے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں شاہ محمود قریشی کوووٹ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
خط میں مزیدکہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی پرعمل نہ کرنے والے رکن کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی ہوگی اورپارٹی سے برخاست اورقومی اسمبلی کی نشست سے نااہل کردیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس12 بجے ہوگا۔