وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پر اعتماد کی قرار داد پاس ہوئی


ویب ڈیسک April 11, 2022
تحریک پیش ہونے کے لیے آج اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ فائل : فوٹو

ISLAMABAD: اپوزیشن نے وزیرعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی ہے۔

اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ تحریکِ عدم اعتماد کا مقصد اسمبلی کو تحلیل سے بچانا تھا اور صوبائی حکومت نے اسمبلی تحلیل نہ کرانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کرلیا ہے، تحریک عدم اعتماد اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے لیے آج اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

اسمبلی اجلاس کی کارروائی

بعد ازاں، اسپیکر کے پی اسمبلی صدارت مشتاق غنی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ محمود خان بھی شریک ہوئے اور اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پر اعتماد کی قرار داد پاس ہوئی۔

کے پی اسمبلی اجلاس کے دوران نگہت اورکزئی اور انور زیب کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، نگہت اورکزئی نے انور زیب کی نشست کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو وزیر اعلیٰ نے بچاو کروایا۔ نگہت اورکزئی کی طبیعت خراب ہوئی اور بے ہوش ہوگئی۔

خیبر پختونخوا اجلاس کا اجلاس 10 مئی تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں