ایوارڈ یافتہ بھارتی اداکار چل بسے

شیوسبرامنیم نے بہترین اداکاری پر2 مرتبہ فلم فئیرایوارڈحاصل کیا


ویب ڈیسک April 11, 2022
بالی وڈ اسٹارزنے شیوسبرامنیم کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا:فوٹو:فائل

بالی وڈ کے ایوارڈ یافتہ سینئراداکار اوراسکرین رائٹرشیوسبرامنیم ممبئی میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شیوسبرامنیم نے پرندے، ٹواسٹیٹ، ہزاروں خواہشیں ایسی اورمتعدد دیگرفلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔ شیوسبرامنیم نے بہترین اداکاری پر2مرتبہ فلم فئیرایوارڈ جیتا۔

بالی وڈ کے اداکاروں اورفلم میکرز نے شیوسبرامنیم کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسے فلم انڈسٹری کے لئے بڑا نقصان قراردیا۔ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کردی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں