حکومت آپریشن کا شوق پورا کرلے غیر مشروط جنگ بندی نہیں کریں گے طالبان

اگر حکومت نے ہمارے خلاف جنگ شروع کی تو ہم بھی اس کا جواب دیں گے، ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان


ویب ڈیسک February 26, 2014
فوجی آپریشن میں طالبان کا نقصان کم اور حکومت کا زیادہ ہو گا، ترجمان طالبان۔ فوٹو: فائل

لاہور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد کا کہنا ہے کہ حکومت آپریشن کرنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کرلے ہم غیر مشروط جنگ بندی نہیں کریں گے۔

شاہد اللہ شاہد کا نا معلوم مقام سے جاری اپنے ایک بیان میں کہنا تھا طالبان حکومت کی جانب سے غیر مشروط جنگ بندی کی پیش کش کو مسترد کرتے ہیں، اگر حکومت نے فوجی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے تو وہ اپنا شوق پورا کر لے، حکومت نے ہمارے خلاف جنگ شروع کی تو ہم بھی اس کا جواب دیں گے، فوجی آپریشن میں طالبان کا نقصان کم اور حکومت کا زیادہ ہو گا، حکمران اعداد و شمارجمع کرنے کا اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لیں۔

قبل ازیں شاہداللہ شاہد کا کمانڈر عصمت اللہ شاہین کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عصمت اللہ کے قتل سے تحریک طالبان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور یہ قتل پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے کروایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔